حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کل نماز جمعہ کے بعد شیعیانِ نائجیریا نے ابوجا شہر میں، یمن کے بے دفاع اور مظلوم عوام کے خلاف مغربی عرب اتحاد کی جنگ کے خلاف، یمنی عوام کی حمایت اور یمن میں آل سعود کے جرائم کی مذمت میں پرامن مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مظاہرین نے یمن میں انسان سوز جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس ملک میں جاری نسل کشی کی جلد از جلد روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کی قیادت میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں بحران کے خاتمے کے لئے اقدام کریں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یمن میں جنگ اور انسانی بحران کے آغاز کے بعد سے شیعیانِ نائجیریا نے مختلف تقاریب اور مواقع میں آل سعود حکومت کے اقدامات کی مذمت اور یمنی مظلوموں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔